سب سے اولی و اعلی ہمارا نبی

سب سے اولی و اعلی ہمارا نبی

سب سے بالا و والا ہمارا نبی

اپنے مولی کا پیارا ہمارا نبی

دونوں عالم کا دولہا ہمارا نبی

کیا خبر کتنے تارے کھلے چھپ گئے

پر نہ ڈوبے نہ ڈوبا ہمارا نبی

خلق سے اولیاء اولیاء سے رسل

اور رسولوں سے اعلی ہمارا نبی

قرنوں بدلی رسولوں کی ہوتی رہی

چاند بدلی کا نکلا ہمارا نبی

جن کے تلوؤں کا دھون ہے آب حیات

ہے وہ جان مسیحا ہمارا نبی

جس نے مردہ دلوں کو دی جان ابد

ہے وہ جان مسیحا ہمارا نبی

کون دیتا ہے دینے کو منہ چاہیئے

دینے والا ہے سچا ہمارا نبی

غمزدوں کو رضا مژدہ دیجئے کہ ہے

بے کسوں کا سہارا ہمارا نبی

By | 2017-07-21T11:15:10+00:00 July 21st, 2017|اسلامی ایس ایم ایس, نعت ایس ایم ایس|0 Comments

Leave A Comment